مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے تازہ ترین صورتحال

بدھ 8 اگست 2018 13:59

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے تازہ ترین صورتحال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 242700 کیوسک اور اخرج 150000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد43800 کیوسک اور اخراج43800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد73800کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد120300کیوسک اور اخراج87200 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1524.93 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.661 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.013 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :