لاہور ہائیکورٹ نے کیٹل شو پر پابندی کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی

جمعرات 9 اگست 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیٹل شو پر پابندی کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردیا ہے اور قرار بادی النظر میں کیٹل شو ثقافتی ورثہ ہے۔اس پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصل آباد کے محمد ریاض کی درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سنایا درخواست میں کیٹل شو کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کیٹل شو کرانے کی منظوری دی ہے اور پہلا کیٹل شو لاہور میں ہوا جس کے دوسرا کٹیل شو فیصل آباد میں ہو گا۔درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ کیٹل شو کی آڑ مین جوا کرایا جاتا ہے اور من پسند جانوروں کو اگے لانے کے ریٹ مقرر ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ کیٹل شو پر پابندی لگائی جائے۔