نیوٹیک ترجیحی بنیادوں پر پروفیشنل فوٹو گرافی اور فلم میکنگ میں کورسز کرا رہا ہے،ای ڈی نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ

جمعرات 9 اگست 2018 20:12

نیوٹیک ترجیحی بنیادوں پر پروفیشنل فوٹو گرافی اور فلم میکنگ میں کورسز ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا خصوصاً الیکٹرانک چینلز کی وجہ سے بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس میں نمایاں توسیع ہورہی ہے جس کے باعث تربیت یافتہ لوگوں کو تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے اور اس شعبہ میں ہزاروں لوگوں کی کھپت ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ادارہ کی پذیرائی کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ادارہ میڈیا کے جدید سازوسامان سے لیس ہے اور کہا کہ اس طرح کے ادارے ملک بھر میں بننے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میڈیا کے کورسز میں تربیت حاصل کریں اور اس سیکٹر کی ضروریات پوری کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ بات خوش آئند ہے کہ نیوٹیک ترجیحی بنیادوں پر پروفیشنل فوٹو گرافی اور فلم میکنگ میں کورسز کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کورسز میں سکوپ بہت زیادہ ہے اور جن نوجوانوں نے تربیت کے بعد اپنا کاروبار شروع کردیا ہے اور وہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ادارہ کے سٹوڈیو اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور زیر تربیت نوجوانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ تین مہینوں کی تربیت کے بعد زیرِ تربیت نوجوانوں کو جابز کی آفر ہو گئی ہے اور 6 ماہ کی تربیت کے بعد انہیں بہت اچھا روزگار ملے گا۔

متعلقہ عنوان :