نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ،راولپنڈی سے فیصل آباد جانیوالی میں بس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

جمعرات 9 اگست 2018 21:41

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ،راولپنڈی سے فیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے فیصل آباد جانیوالی میں بس شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بس نمبری BSA-676جو کہ راولپنڈی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ ترکی ٹال پلازہ کے پاس پہنچ کر بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔

روڈیوزر کی طرف سے اطلاع ملتے ہی ٹائیگر II-کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ بیٹ 06-کے آپریشن آفیسر جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر تھے بھی فوری طور پر جائے وقو عہ پر پہنچے ۔ ریسکیو 1122.کو کال کر کے بلایا گیا ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے اُتارا اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر فائر ایکسٹینگویشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا ۔

(جاری ہے)

اسی اثناء کے دوران تمام لوگوں کو پبلک ایڈریس سسٹم کی مدد سے آگ سے دور رہنے کی ہدایات دی جاتی رہیں اور جائے وقوعہ کی ٹیپ کی مدد سے گھیرا بندی کی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی شہریار سکندر نے افسران کو اس کاوش پر داد دی ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی اس کاوش کو تمام لوگوں نے بہت سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ تمام مسافروں کو دیگر گاڑیوں کی مدد سے منزل کی طرف روانہ کیا گیا ۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد وقار عباسی نے افسران کی اس کاوش کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ باقی افسران بھی اسی لگن اور محنت سے لوگوں کی خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :