ڈپٹی کمشنر چکوال کا تمام متعلقہ محکموں کو عید قربان کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کا حکم

جمعرات 9 اگست 2018 23:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے تمام متعلقہ محکموں کو عید قربان کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر شہر میں مخصوص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پر قطی پابندی ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ضلعی انتظامایہ سے NOC لئے بغیر کسی بھی فرد یا تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس امر کا فیصلہ یہاں ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں ان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ADC(G) ، ADC(R) ، چیف آفیسر (ایجوکیشن)و ہیلتھ ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل ومیونسپل کمیٹیز، ایکسین پبلک ہیلتھ ، بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ آفیسر(سول ڈیفنس)، ڈسٹرکٹ آفیسر(سپورٹس) ، محکمہ سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، موحولیات، زراعت ، پولیس کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی گئی کہ منڈیوں میں آنے والے قربانی کے جانوروں پر باقاعدگی سے سپرے کیا جائے اورایسے جانور منڈی میں لائے جائیں جن پر مخصوص نشانات لگے ہوں ۔ جس سے واضح ہو کہ یہ جانور کانگو اور چیچڑوں جیسی بیماری سے پاک ہے۔ انہوں نے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے اور ڈمپ کرنے کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو عید قربان کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں جیب کتروں سے محفوظ رکھنے کے لئے اور ٹریفک بہائو کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :