ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے، امریکی ماہرین

جمعہ 10 اگست 2018 13:17

ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے، امریکی ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر چون شینگ کواک کی زیرنگرانی تیار کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فیصد دماغ اور 49 فیصد امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔

یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی ہے۔

(جاری ہے)

1970ء سے 2017ء تک تقریباً 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں افراط قلب دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔ڈاکٹر کواک کا کہنا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رکنے کے درمیان گہرا ربط ہے، زیادہ دیر تک سوتے رہنے کے دوران ایسے عوامل زیادہن پائے جاتے ہیں۔جامعہ کیلی، مانچسٹر، لیڈزاور ایسٹ انگلو یونیورسٹی نے ایسی 74 تحقیقاتن سے نتائج اخذ کیے۔ انہوں نے طویل دورانیے تک سونے والے افراد کی موت کے اسباب وعوامل کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ موت کے اسباب میں طویل نیند کا بھی گہرا دخل ہے۔

متعلقہ عنوان :