ڈنمارک میں برقع اور نقاب پر پابندی کے خلاف فیشن ماڈلز کا منفرد احتجاج
ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ ایم یو ایف 10 کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا
جمعہ 10 اگست 2018 15:01
(جاری ہے)
ڈیزائنر ریزا اعتمادی کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی آزادی اور ان کے خیالات میں معاونت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام نے خواتین کے پردہ کرنے پر پابندی لگا کر ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے جب کہ مغربی دنیا میں آزادانہ پسند پر فخر کیاجاتا ہے۔ان کی کلیکشن میں جہاں خواتین ماڈلز نے برقعے، حجاب اور نقاب میں ریمپ واک کی وہیں مرد ماڈلز کو پولیس اہلکاروں کی وردی میں پیش کرکے خواتین کے حقوق پر مسلط ہوتا دکھایا گیا۔ اسی دوران کچھ خواتین ماڈلز پولیس کی وردی زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جن کو برقعے والی خواتین کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ڈنمارک میں مسلم خواتین کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں رواں ماہ کے آغاز میں ایک مسلم خاتون پر عوامی مقام پر نقاب لگا کر جانے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.