پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا

میں پاکستانی ہوں لیکن یہودی ہوں ،مجھے پاکستانی پاسپورٹ پر یروشلم جانے کی اجازت دی جائے،فیشل بینکھل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 22:07

پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -10 اگست 2018) :پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا۔فیشل بینخلد نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں پاکستانی ہوں لیکن یہودی ہوں ،مجھے پاکستانی پاسپورٹ پر یروشلم جانے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق فیشل بینخلد پاکستان میں رہائش پذیر یہودی ہیں۔جو اپنے ملک میں رہتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے یہودیوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے داعی ہیں۔

بینخلد وہ پہلے یہودی ہیں جنہیں پاکستانی پاسپورٹ دیا گیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے شہری ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد فیشل بینخلد نے پاکستانی حکومت سے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔ فیشل بینخلد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے اپنے لکھے ہوئے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان کے تمام شہریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مذہبی فرائض حتیٰ کے مقدس زیارات کو مکمل آزادی سے ادا کرسکیں ۔

انکا کہنا تھا کہ ایک ریاست اپنے شہریوں بالخصوص یہودیوں ،عیسائیوں اور حتیٰ کہ مسلمانوں کو بھی بیت المقدس جانے سے کیسے روک سکتی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپنے پاسپورٹ کی تصاویر لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں سبز پاسپورٹ پر بیت المقدس کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ انکا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :