سنیپ چیٹ ڈسمورفیا۔ پلاسٹک سرجری کے شوقین حضرات میں تیزی سے مقبول ہوتا مظہر
امین اکبر جمعہ 10 اگست 2018 23:52
بوسٹن یونیورسٹی کاسمیٹک اینڈ لیزر سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلم واشی کا کہنا ہے کہ ”سنیپ ڈسمورفیا کہلانے والا ایک نیا مظہر سامنے آیا ہے، جس میں مریض اپنی تصاویر کے فلٹرڈ ورژن جیسا دکھائی دینے کے لیے سرجری کا کہتے ہیں“۔
(جاری ہے)
سنیپ چیٹ جیسی ایپلی کیشنز مختلف جانوروں کے اعضا لگا کر آپ کی سیلفیوں کو مزاحیہ ہی نہیں بناتیں بلکہ مختلف فلٹرز سے جلد کو ہموار، آنکھوں کے رنگ کو تبدیل اور چہرے کو خوبصورت بنا کر پیش کرتی ہیں۔
ماضی میں یہ ٹیکنالوجی کافی مہنگی ہوتی تھی۔ صرف مشہور شخصیات کی تصاویر، جنہیں بڑی تعداد میں چھپنے والے جرائد کے سرورق پر چھاپنا ہوتا تھا، کو اس طرح سے بہتر بنایا جاتا تھا۔ آج کل وہ سب کچھ حاصل کرنے کے لیے آپ کو بس ایک سمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے۔
سنیپ چیٹ ڈسمورفیا کی اصطلاح باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر سے بنائی گئی ہے۔ باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر کے مریض اپنی جسمانی خامیوں کے بارے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں، چاہے یہ خامیاں کسی کو نظر بھی نہ آ رہی ہوں۔ لگتا ہے کہ سوشل میڈیا کی آمد کے بعد زیادہ لوگ اس طرح کے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ سیلفی کلچر نے لوگوں کے خود کو دیکھنے کا نظریہ بدل دیا ہے۔55 فیصد پلاسٹک سرجری صرف اس لیے ہوتیں ہیں کہ مریض سیلفی میں زیادہ خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایڈٹ کی ہوئی سیلفی پوسٹ کرنے اور جسم میں خرابی کے درجے میں باہم ربط ہے۔
2015 میں نوجوان لڑکیوں پر کی گئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لڑکیاں سوشل میڈیا فلٹرز سے خوبصورت بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں ان میں خود پسندی کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی لوگوں کی اپنی تصاویر کے حوالے سے اچھی چیز ہے، اس سے لوگوں کو فوٹو ایڈیٹنگ کے ممکنات کے بارے میں پتا چلا ہے۔ جب یہ ٹیکنالوجی عام نہیں ہوئی تھی، تب عام افراد مشہور شخصیات کی ایڈٹ کی ہوئی تصاویر کو حقیقی سمجھتے تھے۔
سنیپ چیٹ ڈسمورفیا کے تنازعہ کے بڑھنے کے فیس ٹیون کے ترجمان نے کیا کہ فیس ٹیون اور فیس ٹیون 2 مکمل جسم خیالی واہموں کو ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپرماڈلز سے لیکر آپ کی آنٹی تک یہ استعمال کر رہے ہیں۔ اب ہر کوئی جانتاہے کہ ہرکوئی یہ استعمال کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہےکہ اس طرح کی ایپس خوبصورتی کے ایسے میعارات بنا رہی ہیں، جن کی نقل حقیقی دنیا میں نہیں کی جا سکتی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.