Live Updates

عمران خان حکومت سازی کے عمل میں میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے،بابر اعوان

ماضی میں کسی حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی کوشش نہیں کی ہم کروڑوں کے اخراجات لاکھوں تک لائیں گے عمران خان بڑے گھروں کے معاملے پر خود فیصلہ کریں گے ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

عمران خان حکومت سازی کے عمل میں میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے،بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سازی کے عمل میں میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے، ماضی میں کسی حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی کوشش نہیں کی ہم کروڑوں کے اخراجات لاکھوں روپے تک لائیں گے۔ عمران خان بڑے گھروں کے معاملے پر خود فیصلہ کریں گے کہ ان گھروں کا کیا کرنا ہے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ حکومت سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ ہم کچھ معاملات پر اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت میں آتے ہی فوراً عملی اقدامات شروع کردیں گے ۔ ہماری حکومت وقت ضائع نہیں کرے گی ۔ عمران وزراء کالونی میں ٹھہریں گے اور اپنی میانوالی والی سیٹ رکھیں گے ۔ ہم اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔

ماضی کی حکومتوں نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی کوشش نہیں کی ہم کروڑوں روپے کے اخراجات لاکھوں روپے تک لائیں گے اور اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے ڈپٹی سپیکر کے نام کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔ عمران خان جلد اعلان کریں گے ، مقدمات کاجلد فیصلہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان معاشی اور عالمی سطح پر آگے بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات