سعودی عرب ، عید الاضحی کی تعطیلات 5سے 15ذو الحجہ تک ہوںگی

اتوار 12 اگست 2018 12:20

سعودی عرب ، عید الاضحی کی تعطیلات 5سے 15ذو الحجہ تک ہوںگی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) سعودی عرب میں تمام سرکاری اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات5ذو الحجہ سے 15ذو الحجہ تک ہوگی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزارت سول سروس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بدھ 4ذو الحجہ بمطابق 15اگست ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا جبکہ عید تعطیل کے بعد ڈیوٹی کا آغاز پیر16ذو الحجہ بمطابق 27اگست کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :