جماعت اسلامی کے سینکڑوںادارے معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہود کیلئے کام کر رہے ہیں‘ذکر اللہ مجاہد
الیکشن میں ہار سے ہمارا کارکن مایوس نہیں خدمت خلق کے ذریعے مثبت تبدیلی کی راہیںہموار کریں گے‘امیر جماعت اسلامی لاہو ر
اتوار 12 اگست 2018 15:50
(جاری ہے)
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات میں اسٹبلشمنٹ نے ایک پارٹی کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے ، الیکشن میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواران نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پانی کی طرح پیسہ بہایا ہے ، کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس میں بھی ووٹ جیسی امانت کو فروخت کرنے کا رجحان آگے بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار کے بعد ہمارا کارکن مایوس نہیں بلکہ پر عزم ہے اس ملک میں انشاء اللہ ہم خدمت خلق کے ذریعے مثبت تبدیلی کی راہیں ہموار گے اور عوام کے دل جیتیں گے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے ،تمام ارکین ، کارکنا ن اور ورکرز اس کی تیاری کریں اور عید قربان پر اپنی خوشیاں قربان کر کے غریب لوگوں کی خوشیاں میں شامل ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب اور مستحق مسلمان بہن بھائیوں کی غمگسار ی کا کام خدمت خلق کے ذریعے کر رہی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن جذبہ خدمت انسانیت کے تحت رنگ و نسل ، مذہب اور علاقیت سے بالاتر ہو کر کام کررہی ہے ۔ اجلاس میں سال 2017ء چرم قربانی مہم سے حاصل ہونے والے رقم کے بارے میں مکمل بریفنگ ذمہ داران کو دی گئی اورالخدمت فائونڈیشن سمیت شہر لاہور میں دیگر اداروں کی سالانہ رپورٹس اورکارکردگی کا جائزہ کارکنان اور ذمہ داران کے سامنے پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.