Live Updates

وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی مبینہ ملی بھگت ، جعلی ڈگری کیس میں جیل جانیوالے عاقل شاہ ایشین گیمز میں چف ڈی مشن ہونگے

سابق صوبائی وزیر کی نامزدگی پر سوالات اٹھ گئے ، عمران خان معاملے کا فوری نوٹس لیں ، جیل جانے والا کیسے پاکستانی دستے کی قیادت کر سکتا ہے، نامزد وزیر اعظم سے سپورٹس مینوں کو بہت توقعات وابستہ ہے ، بریگیڈئر (ر) عارف صدیقی

اتوار 12 اگست 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ایشین گیمز کے چف ڈی مشن کیلئے نامزد کئے جانیوالے سابق صوبائی وزیر سید عاقل خان کی نامزدگی پر سوالات اٹھ کھڑئے ہوئے ، وزیر اعظم آفس سے چف ڈی مشن کے نام کی منظوری لئے بغیر جعلی ڈگری کے کیس میں جیل جانے والے عاقل شاہ آج (پیر) کو پاکستانی دستے کی قیادت کیلئے انڈونیشیا روانہ ہو جائینگے جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ بریگیڈئر (ر) عارف محمود صدیقی نے نامزد وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ انڈونیشیا میں منعقد ہونیوالی ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی مرحلہ وار روانگی کا سلسلہ جاری ہے اور میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی دستے کے چف ڈی مشن کی نامزدگی کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ اپنے ہی طے شدہ قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی ڈگری کیس میں جیل جانے والے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سید عاقل خان کو خاموشی کیساتھ پاکستانی دستے کا چف ڈی مشن بنوادیا جو آج (پیر) کو پاکستانی دستے کی قیادت کیلئے انڈونیشیا روانہ ہو جائینگے جبکہ اس سے قبل2008 بیجنگ اولمپک گیمز اور 2012میں لندن میں بھی ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں بھی پاکستانی دستے کے چف ڈی مشن رہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر (ر) عارف محمود صدیقی نے عاقل شاہ کی نامزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نامزد وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور حکام سے باز پرس کی جائے کہ جیل جانے والا شخص کس حیثیت میں پاکستان کی میگا ایونٹ میں قیادت کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان خود بھی کھلاڑی ہیں اور پورے ملک کے سپورٹس مینوں کی ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ، نامزد وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کھیلوں سے سیاست کو ختم کریں اور میرٹ کی پالیسی اختیار کی جائے ۔ عارف صدیق کا کہنا تھا کہ میگا انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستانی دستے کی چف ڈی مشن کی منظوری ماضی میں وزیر اعظم آفس دیتا تھا ۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات