تھا نہ ملت ٹائون مبینہ پولیس مقا بلے کی ابتدا ئی روپورٹ منظر عام پر آگئی،پولیس مقابلہ جھوٹا نکلا

دونوں طا لب علموں کے پاس اسلحہ ہو نے کے ثبوت نہیں ملے

اتوار 12 اگست 2018 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) تھا نہ ملت ٹائون مبینہ پولیس مقا بلے کی ابتدا ئی روپورٹ منظر عام پر آگئی مقا بلہ ہوا ہی نہیںنہ ہی دونوں طا لب علموں کے پاس اسلحہ ہو نے کے ثبوت ملے تفصیل کے مطا بق چند پہلے چوکی اعظم ٹا ئون کے ملازمین با غ والے موڑ پر نا کہ لگا ئے بیٹھے تھے دو موٹر سا ئیکل سوار دوستوں ارسلان اور عثمان کو پو لیس ملا زمین نے رکنے کا اشارہ کیا میٹرک کے طا لب علم سپیڈ میں تھے صرف چند قدم آگے نکلے تو پو لیس ملازم نے فائر کر دیا گولی ایک نوجوان کے جسم کو چیرتی ہو ئی دوسرے کے جسم میں پیوست ہو گئی جس سے دونوں نوجوان طالبعلم جاں بحق ہو گئے دونوں کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد ہو نے کی کو ئی شہادت نہیں ملی اس سا نحہ کے 4ملزمان شا مل تفتیش ہو گئے پا نچویںکی تلاش جاری۔