کوٹ چیاں میں تیزرفتار ڈمپر گودام میں گھس گیا

گودام کی چھت زمین پر آگری، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 12 اگست 2018 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ چیاں میں تیز رفتار ڈمپر بینک آفیسر کے گودام میں آ گھسا جس سے گودام کی چھت زمیں بوس ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک حافظ آباد کے آفیسر ملک محمد وزیر پھلروان نے اپنے ڈیرہ پر کھاد وغیرہ کا گودام بنارکھاتھا۔ گذشتہ روز ایک تیز رفتار ڈمپر نے گودام کو ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں گودام کی چھت زمین پر آگری اور وہاںپر پڑی کھاد کو بھی نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :