مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں تقریب پرچم کشائی 14اگست کوصبح آٹھ بجے ہو گی

اتوار 12 اگست 2018 22:00

چنیوٹ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں تقریب پرچم کشائی کل 14اگست کوصبح آٹھ بجے ہو گی ،جس کی صدارت صاحبزادہ قا ری محمد سلمان عثمانی،نگرانی مولانا احسن رضوان عثمانی کریں گے،تقریب صبح آٹھ بجے شروع ہو گی جس میں سب سے پہلے قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد تقریب کا با قاعدہ آغاز ہو گا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کریں اور خطاب کریں ،تقریب میں تحریک پاکستان میں مسلمانوں کا کردار ،قربانیوں اور بزرگوں کی دعائوں کے متعلق بیانات کئے جائیں گے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گااور اس کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے جن کی قربا نیوں کی بدولت پاکستان آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مدرسے کے طالب علم مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کریں گے،اور قومی ترانہ کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے بعد ازاں طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :