�فراد غیر شادی شدہ خاتون کو کیری ڈبہ میں اغواء کر کے لے گئے

اتوار 12 اگست 2018 22:00

بوریوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) 6افراد غیر شادی شدہ خاتون کو کیری ڈبہ میں اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق چک نمبر 245ای بی کا رہائشی محمد رفیق جس کی بیوی بیمار تھی، وہ اس کو علاج کے لیے ہسپتال لے کر گیا ہوا تھا کہ گزشتہ روز ملزمان محمد احمد اپنے دیگر 5ساتھیو ں کے ہمراہ ان کے گھر آیا اور اس کی دختر ج کو کہا کہ اس کی والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہے ،ہمارے ساتھ ہسپتال چلو بہانہ کر کے اس نے دختر کو کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اور اغواء کر کے لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔