Live Updates

مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائی ، غلام دستگیر خان

اتوار 12 اگست 2018 23:50

گوجرانوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے ملکی مسائل حل کرنے کے اہل نہیں عمران خان نے اقتدار کے حصول کیلئے ملک کیخلاف سازشیں کیں بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنیوالے عوام کیساتھ مخلص نہیں ہوسکتے انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیئے لیکن سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی وقار چیمہ، مسلم لیگی رہنما محمد عادل چٹھہ، سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ، میاں محمد اکرم، ماما شہباز، سجاد ڈار ودیگر بھی موجود تھے سینئر لیگی رہنما غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ شریف برادران نے مشکل کی گھڑی میں کبھی بھی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور ورکروں کو آگے کرنیکی بجائے خود تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیامسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی ملک کی خدمت کریگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات