ْسید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ کے قبول اسلام سے دین کوقوت ملی،مولانا محمد اکبر نقشبندی

اتوار 12 اگست 2018 23:50

گوجرانوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ کے قبول اسلام سے دین کو پذیرائی اور قوت میسر ہوئی ، آپ اللہ تعالیٰ اور رسول کریم کے شیر ، حضور کے حقیقی چچا ، عزم واستقامت کے پہاڑ اور شجاعت اور بہادری کے مینار تھے ، آپ کے سنہری کارنامے تاریخ اسلام کا درخشندہ باب ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز روحانی شخصیت الحاج محمد خالد مدنی نقشبندی کی اقامت گاہ پیپلز کالونی میں امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسجادہ نشین مرشد آباد شریف پیر محمد اظہار الحق نقشبندی ، پیر محمد اکرام اللہ الحق نقشبندی ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق تبسم، محمد ناصر ، محمد عظیم ، محمد عابد ، حاجی بابو محمد منیر چوہدری ، محمد شاہد مصطفائی ، قاضی محمد فیاض ، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ، محمد سعید منیر ، عنزم منیر اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ دھوم دھام سے منائے گی ، دشمن کی سازشیں ناکام اور پر امن پاکستان کا قیام یقینی بنائیں گے ، حکومت یوم آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ شہدا پاکستان کی یاد میں موم بتیاں جلانے کا رواج سراسر غلط اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے ،14 اگست تجدید عہد کا دن ہے وطن کی حفاظت کیلئے تمام مسائل بروئے کار لائیں گے

متعلقہ عنوان :