Live Updates

جشن آزادی کا دن ہمیںلازوال جدوجہد اورقربانیوں کی یاددلاتاہے،احسن سانگی

اتوار 12 اگست 2018 23:50

رحیم یار خان۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء وڈیراحسن سانگی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ جشن آزادی کا دن ہمیںلازوال جدوجہد اورقربانیوں کی یاددلاتاہے‘ ہمارا بھی فرض ہے ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک ایسا وطن دیں جو کرپشن، اقربا پروری، لاقانونیت و دہشت گردی جیسی عفریتوں سے پاک ہو۔

(جاری ہے)

قوموں کو آزادی جیسی نعمت مفت میں نہیں ملتی ہم نے قابض انگریز اورعیار مخالفین سے آزادی خون کی قیمت میں حاصل کی آج نوجوان نسل آزادی اور ملکی سلامتی کے پاسبان ہیں ‘انہوں نے کہاکہ ملک میں درپیش چیلنجزکے حل کے لیے عمران خان ہی وہ واحدلیڈرہیں جوعوام کے مسائل حل کرنے اورملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے بھرپورکرداراداکرسکتے ہیں اورپی ٹی آئی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس نے وطن عزیزکی خاطرتاریخی جدوجہدشروع کررکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات