موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی

اتوار 12 اگست 2018 23:50

رحیم یار خان۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) موٹرسائیکل پر سوار 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی ملزمان فرار ناکہ بندی کے باوجود پولیس فرارہوجانے والے ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ریلوے روڈ پر واقع شاندار موبائل شاپ کا مالک مجاہد اقبال اپنی دوکان پر موجو د تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار2نامعلوم مسلح ڈاکوموبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر موبائل شاپ مالک سی25ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی اور باآسانی موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے فرارہوجانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی تاہم فرارہوجانے والے ملزمان کو پولیس گرفتارکرنے میں ناکام رہی ۔

متعلقہ عنوان :