کراچی ،جشنِ آزادی کی خوشی میں گرین پاکستان پودوں کی تقسیم

پیر 13 اگست 2018 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) راہنما سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، کراچی سٹی اسپورٹرس ایسوسی ایشن اور سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے اشتراک سے جشنِ آزادی کی خوشی میں اپنی پاک دھرتی کو پودوں کا تحفہ دینے کا پروگرام بنایا اور عام عوام میں تین روزہ پودوں کی تقسیم کا آغاز 12 اگست سے طارق روڈ لبرٹی چوک سے ہوا۔ جہاں پر عوام عوام میں 3500 پودے تقسیم کیے گئے اور عوام سے استدعا کی گئی کہ وہ ان پودوں کی حفاظت کریں۔

(جاری ہے)

یہ ہم سب کے محافظ ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے زندگی اور صحت کا پیغام ہوں گے۔ تقریب میں کرنل احتشام الدین، محمد اسلم خان، سعدیہ عالم، سیما حفیظ، سید شاکر علی، نفیس احمد خان، فہیم برنی، نازعارف، خالد رحمانی، پرویز علی، فصیح مظفر نے عام عوام میں پودے تقسیم کیے۔ جبکہ 13 اگست کو نرسی سوسائٹی میں ندیم شیخ ایڈووکیٹ، آتم پرکاش، سعید عالم، محمد اسلم خان، سیما حفیظ، سید شاکر علی، ناز عارف و دیگر نے عام عوام میں کثیر تعداد میں پودے تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :