متحدہ عرب امارات کے "براکہ یونٹ 2" نے آپریشنل ٹیسٹنگ سے پہلے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا

پیر 13 اگست 2018 19:00

متحدہ عرب امارات کے "براکہ یونٹ 2" نے آپریشنل ٹیسٹنگ سے پہلے کا ..

ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / پیر اگست ) متحدہ عرب امارات کی ایٹمی توانائی کارپوریشن " امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن ( ای نیک) نے براکہ نیوکلیئر توانائی کے پلانٹ کے یونٹ 2 پر "گرم فنکشنل ٹیسٹنگ" ( ایچ ایف ٹی) کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے.

اس اہم پری آپریشنل ٹیسٹنگ پروسیسنگ میں کوالٹی ، حفاظت اور کارکردگی کا اعلی ترین بین الاقوامی معیارحاصل کرنے کے لۓ یونٹ ون کے تجربات سے استفادہ کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ای نیک نے یونٹ ٹو کی ٹیسٹنگ اور کمیشنگ کے سلسلہ میں یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لئے کوریا الیکٹریک پاور کارپوریشن ( کیپکو) کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے، یہ کوریائی کمپنی براکہ منصوبے کی شراکتدار اور اہم کنٹریکٹر ہے.

ای نیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد ابراهيم الحمادي نے یونٹ کے "گرم فنکشنل ٹیسٹنگ" کے کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حفاظت اور کارکردگی کے کامیاب ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے.

انہوں نے کہا کہ یونٹ ون پر اس جیسے تجربات سے مستفید ہو کر ہم نے براکہ کو دنیابھر میں نئے جوہری تعمیر کے منصوبوں کے لئے ایک بنچ مارک کے طور پر ثابت کیا ہے.

جون 2018 کے اختتام تک براکہ پلانٹ کے یونٹ 2 کی تعمیراتی ترقی کی شرح 93 فی صد تھی جبکہ چاروں یونٹوں کی مجموعی تعمیراتی ترقی کی شرح اب 89 فیصد سے زائد ہے.

تمام یونٹس متحدہ عرب امارات کے گرڈ میں محفوظ، صاف، قابل اعتماد اور موثر بجلی فراہم کریں گے جس سے ہر سال 21 ملین ٹن سے زیادہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو روکنے میں مدد ملے گی.