Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کے منصب کیلئے پی ٹی آئی، متحدہ مجلس عمل اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

پیر 13 اگست 2018 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی کے منصب کیلئے پاکستان تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی آئی ٹی کے نامزد امیدوار اسد قیصر، متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالواسع اور پیپلزپارٹی کی رکن ناز بلوچ نے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین سے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے۔

اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپیکر کے لئے نامزد امیدوار قاسم سوری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کو پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہم دونوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات