سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت، تمام صوبوں کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

پیر 13 اگست 2018 23:40

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خودنوٹس کیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کیس میں تمام صوبوں کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید االاضحٰی کے بعد تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت کی، اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے پیش ہوکرعدالت کوآگاہ کیابتایا کہ ہم نے اس معاملے پررپورٹ پیش کرنے کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق کو خطوط لکھے ہیں، لیکن اس کے باوجود کسی صوبے نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

اس لئے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی جائے ، سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں خیبرپختونخوا نے رپورٹ جمع کرا چکی ہے ،بعدازاں عدالت نے تمام صوبوں کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔