لاڑکانہ، 71 ویں یوم آزادی پر لڑکیوں کے لیے ونجھ وٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 09:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) 71 ویں یوم جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کی جانب سے شہر کے کھوڑو اسپورٹ کمپلیکس میں لڑکیوں کے لیے ونجھ وٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ ٹیموں کے طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ گلوبل سائنس کالج اور سچل پبلک اسکول کے درمیان کھیلا گیا جس میں سچل پبلک اسکول نے فائنل میچ جیت کر فتح کا بھرپور جشن منایا۔ اس موقع پر مہمان خاص ایڈیشنل کمشنر ون احمد سلطان کھوسو اور دیگر نے کامیابی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انفرادی انعامات بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :