پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس راولپنڈی میں106فٹ بلندقومی پرچم کشائی کی گئی
پی ٹی ڈ ی سینی14اگست یوم آزادی کے موقع پراپنے تمام ہوٹل، موٹلز اور سیاحتی معلوماتی مراکز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا 13اور14اگست کو پی ٹی ڈی سی اپنے تمام ہوٹل اور موٹلزکی عمارات کو خوبصورت جھنڈیوں اور روشن قمقموں سے سجایا گیا
منگل 14 اگست 2018 12:45
(جاری ہے)
سی پیک سے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے پی ٹی ڈی سی کے سیاحت کے فروغ کیلئے کیئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی سیاحت دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ۔
انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ پاکستان کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لیئے دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دی کہ وہ خود پاکستان آکر دیکھیں کہ پاکستان ایک پٴْرامن ملک ہے اور اس کے خوبصورت مناظر دیکھنے کے تعلق رکھتے ہیں۔ ملکی حالات میں بہتری کے باعث ملک میں سیاحت کا فروغ جاری ہے اور اس سال ان گنت ملکی سیاحوں نے چھٹیوں کے دوران مختلف مقامات کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہزاروں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس کی عظمت اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ آج کا دن ملک کے تشخص کو دنیا بھر میں ایک پٴْرامن ملک کے طور پر روشناس کرانا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مسحور کن خوبصورتی ، وادیاں ، بلندو بالا پہاڑ اور شور مچاتے دریا ؤں کی مثال نہیں ملتی ۔ پی ٹی ڈی سی نے پاکستانی سیاحوں کیلئے رعائتی نرخوں پر خصوصی ٹور پیکجز کا انتظام کررہاہے۔ جس سے ہر سال ہزاروں سیاح مستفید ہو رہے ہیں۔۔ خصوصاً وادیِ کاغان ، وادی سوات، وادی نیلم ، وادی ہنزہ اور وادی چترال کے ٹورزپاکستا نی سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔ 13اور14اگست کو پی ٹی ڈی سی اپنے تمام ہوٹل اور موٹلزکی عمارات کو خوبصورت جھنڈیوں اور روشن قمقموں سے سجایا گیا ہے اور یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یوم آزادی کی تقریب پرچم کشائی میں پی ٹی ڈی سی کے سینئر افسران منیجر (پی اینڈ ای) بلقیس فاطمہ، منیجر فلیشمینز ہوٹل اشفاق احمد لوٹھر، منیجر اکاؤنٹس عادل زیدی ، منیجر (پبلسٹی اینڈ پرموشن) مختار علی، اور پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.