بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

منگل 14 اگست 2018 14:25

بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ترک مالیاتی بحران کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے بھارتی روپے کو فروخت کیا، جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کے دن ایک ڈالر کی قدر ستر بھارتی روپوں کے برابر پہنچ گئی۔

جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، میکسیکو، برازیل اور روس کی کرنسیوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ رواں برس کے آغاز پر ایک ڈالر 63.67 بھارتی روپوں کے برابر تھا۔ ماہرین کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں گراوٹ کی ایک وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔