ایران کے جدید بیلسٹک میزائل کی رونمائی ، دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا عزم

ہم ملک کی میزائل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ،وزیردفاع

منگل 14 اگست 2018 15:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ایران کے وزیر دفاع نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فتح مبین کی نسلِ نو کی رونمائی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی نیم سرکاری خبررساںکی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل امیر حتمی نے کہا کہ ہمارے پیارے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ہم ملک کی میزائل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور ہم اپنی میزائل طاقت کو روزانہ کی بنیاد پر بڑھائیں گے۔

انھوں نے نئے میزائل فتح مبین کے بارے میں بتایا کہ یہ 100 فی صد ایران ساختہ ہے۔یہ راڈار پر نظر نہیں آسکتا اور ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ یقین رکھیں ، ایران کی عظیم قوم پر جتنا دباؤ ڈالا جائے گا اور اس کے خلاف نفسیاتی جنگ کا جو بھی حربہ آزمایا جائے گا ، اس کے مقابلے کے لیے ہم تمام شعبوں میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :