جاپان میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 15:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جاپان میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں پاکستانی سفارت خانہ کے عملہ، پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاپان میں پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے سفارت خانہ کی عمارت میں پرچم لہرایا جس میں صدر اور وزیراعظم کے یوم آزادی کے حوالہ سے پیغامات بھی تمام شرکاء کو پڑھ کر سنائے گئے۔

ان پیغامات میں پاکستان کو خودانحصار، اقتصادی طور پر فعال اور خوشحال ملک بنانے اور قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے یوم آزادی کی اہمیت اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

سفیر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان طویل مدتی دوطرفہ تعاون اور تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل اور جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ سفیر نے اس توقع کا اظہار بھی بھی کیا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ سفیر نے جاپان اور پاکستان کی موجودہ دوستی بارے ٹوکیو میں جاری فیسٹول کا حوالہ بھی دیا ۔