Live Updates

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

منگل 14 اگست 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جبکہ دونوں امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں قاسم سوری نے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کریں گے، پارلیمنٹ کو فعال بنائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حال ہے، وہ پرامید ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے، وہ کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات