بٹگرام میں جرگہ کے دوران 2گروپوں میں فائرنگ،باپ بیٹے سمیت 5افرادجا ں بحق ،3زخمی

زمین کے نتازعے پر2فریقین کے درمیان جرگہ میں بحث کے دورا ن فا ئر نگ کا واقعہ پیش آ یا

منگل 14 اگست 2018 15:50

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) چارسدہ میں پُرانے تنازعے کے حل کیلئے جرگہ میں دوران بحث تلخ کلامی پر 2 فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے اور جر گہ مشیر سمیت 5افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چارسدہ کے علاقے بٹگرام میں ایک پُرانے زمین کے نتازعے پر2فریقین کے درمیان جرگہ میں بحث جاری تھی کہ اچانک دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جرگہ کے مشر اور باپ بیٹے سمیت 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیںا بتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش بھی شروع کردی ہی