قیام پاکستان کا مقصد من حیث القوم اسلام مخالف قوتوں سے آزادی حاصل کرنا اور دُنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانا تھا‘ضیاء حیدر ضوی
پاکستانی قوم اپنے ملک اور اپنے اداروں کے ساتھ ہے اور ایسی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی جوقومی سا لمیت کیلئے خطرہ ہو ‘نگران صوبائی وزیر
منگل 14 اگست 2018 18:14
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی نسل کو منفی پروپیگنڈہ سے محفوظ رکھنے کے لیے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہی ضروری ہے۔ یوم آزادی کو نئے ولولے اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کی بڑی وجہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی اور قومی اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی ہے ۔
صوبائی وزیر نے تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء سرسید احمد خان اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تہذیب الاخلاق ٹرسٹ اور علی گڑھ سکول کو سرسید کے مشن کا تسلسل قرار دیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرسید احمد خان کا کارنامہ برصغیر کے مسلمانوں میں جدید علوم کے حصول کی تحریک پیدا کرنا تھا ۔ انگریزوں اور ہندئوں کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کی سائنسی علوم میں مہارت اس وقت کی اہم ضرورت تھی ۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ حصول علم کو اپنا مقصد بنائیں ۔ اپنے والدین ، اساتذہ اور درسگاہوں کا احترام کریں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر ہمالہ شاہین خالد سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ تہذیب الاخلاق ٹرسٹ، مسز نرگس فاروق پرنسپل علی گڑھ (گرلز )سکول گلبرگ، ،مس شہلہ مشتاق پرنسپل علی گڑھ کالج، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل محمد اسلم پرنسپل علی گڑھ گلبرگ (بوائز)سکول موجودتھے۔ تقریب میں طلبہ طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی بچوں نے وطن سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے مختلف ملی نغمے ، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں ۔ صوبائی وزیر نے بچوں کی بھر حوصلہ افزائی کی اور جشن آزادی کی پررونق تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
9 ماہ میں بھاری شرح سود پر لیا گیا قرضہ جی ڈی پی کا 37 فیصد تک پہنچ گیا
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.