بھارت ، مقامی عدالت نے بھینس کے ساتھ ریپ کے مجرم کو 6سال قید بامشقت اور دس ہزار جرمانے کی سزا

جنونی ہوس پرست مجرم کو بھینس کے مالک کو بھی ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

منگل 14 اگست 2018 22:39

بھارت ، مقامی عدالت نے بھینس کے ساتھ ریپ کے مجرم کو  6سال قید بامشقت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) حیرت انگیز واقعہ، بھارتی ریاست ہما چل پردیش کی ایک مقامی عدالت نے بے زبان جانور بھینس کے ساتھ ریپ کرنے والے مجرم کو قصور وار ثابت ہونے پر 6سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانے کی سخت سزا سنا دی ہے ،جنونی ہوس پرست مجرم کو بھینس کے مالک کو بھی ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیارپو ر ٹس کے مطابق ہندوستان میں گینگ ریپ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور مجرموں کو سزا نہ ملنا معمول بنتا جا رہا ہے ،خواتین او کم سن بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کی وارداتوں کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج تو رہتی ہیں تاہم اگر کیس گینگ ریپ کا ملزم پکڑا بھی جائے تو قانون کی گرفت اتنی کمزور ہوتی ہے کہ ملزم جلد ہی آزاد ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے بھارت میں گینگ ریپ کے واقعات میں حد درجہ اضافہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال میں ہندوستان کی اہم ریاست ہما چل پردیش میں انتہائی چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کی مقامی عدالت نے بھینس کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم پیار چند نامی ہوس پرست کو سات سال بعد جرم ثابت ہونے پر دفعہ377آئی پی سی کے تحت چھے سال قید با مشقت سناتے ہوئے دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔مجرم پیار چند نی29اگست 2011میں جگناتھ شرما نامی شخص کے کیٹل فارم میں رات کی تاریکی میں گھس کر بھینس کے بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا ،جگن ناتھ شرما نے پیار چند نامی ملزم کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا ، اس کیس میں جگن ناتھ شرما نے 13گواہ پیش کئے اور یہ مقدمہ کم و بیش سات سال تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔

عدالت نے مجرم پیار چند کو سخت ترین سزا کے ساتھ بھینس کے مالک جگن ناتھ شرما کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔