Live Updates

امید ہے امریکہ جلد پاک فوج کا تربیتی پروگرام بحال کردے گا، علی جہانگیرصدیقی

امریکہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری چاہتا ہے ،ْامریکی وزیر خارجہ

بدھ 15 اگست 2018 13:49

امید ہے امریکہ جلد پاک فوج کا تربیتی پروگرام بحال کردے گا، علی جہانگیرصدیقی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ جلد پاک فوج کے افسران کو معطل کیا جانے والا تربیتی پروگرام بحال کردیگا جبکہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاک فوج کی تربیت کا معطل کیا جانے والا پروگرام دونوں ممالک کیلئے مشترکہ طور پر مفید تھا اور دونوں ہی اس کی بحالی چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہیانہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ بیان میں پاک امریکہ تعلقات کا پوری طرح احاطہ کیا گیا اور اسلام آباد اس کی روشنی میں تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش بھی کریگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے باہمی تعلقات قائم ہیں، جبکہ تعلقات میں آنے والی تلخیوں کو دور کرکے مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مائیک پومپیو کا نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں ہم جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے اہداف حاصل کرنے، خوشحالی اور استحکام کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مزید راستے تلاش کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات