کورنگی پولیس کی کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 15 اگست 2018 14:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ضلع کورنگی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔پولیس میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساجد امیر سدوزئی کے حکم پر مختلف تھانوں میں سٹریٹ کریمنلز اور گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا جس دوران انڈس ٹریل ایریا پولیس نے بلال کالونی سے غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 8ملزمان زاہد ، اشتیاق ،عثمان ، عثمان خان، ارشد ، محمد وقاص، محمد رمضان اور عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی کے دروان تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر D/32 ناصر جمپ سے منشیات فروش اکرم کو گرفتار کرکی1030 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ کورنگی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرمحمد شہباز کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول،گولیاں اور ایک چھینی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے دو بوتل شراب برآمد کر لی۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے مفرور ملزم عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :