نئے پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،ْ

وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،ْشاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا ،ْدونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 15:52

نئے پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و رکن قو می اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،ْ وفاق کی سب اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،ْپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پائیدار نہیں ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔

اسد قیصر سپیکر کے لئے زیادہ ہ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ہم نئے پاکستان کے لئے پر عزم ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے ،ْشہباز شریف پر بطور امیدوار وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بعض اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مجھے دونوں جماعتوں کے درمیان خلیج بڑھتا ہوا نظر آرہاہے، ابتدا سے ہی دونو ںجماعتوں میں اختلاف سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا بڑا حوصلہ ہوگا اگر وہ سپیکر کے امیدوار سید خورشید شاہ کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف، ہماری حلیف جماعتیں اور آزاد اراکین ہمارے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دیںگے۔