حمزہ شہباز اپنے دوراقتدار کے خاتمے کیساتھ ہی پانچ سال بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں نمودار ہوئے

بدھ 15 اگست 2018 20:18

حمزہ شہباز اپنے دوراقتدار کے خاتمے کیساتھ ہی پانچ سال بعد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اپنے دوراقتدار کے خاتمے کے ساتھ ہی پانچ سال بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں نمودار ہوئے ہیں اس سلسلے میں بعض اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال تک حمزہ شہباز تو درکنار ان کے والد شہبازشریف کا بطور وزیراعلیٰ پنجا ب کا چہرہ دیکھنے کو ترس گئے تھے لیکن وہ پانچ سالوں میں صرف دو مرتبہ ایوان میں آئے ۔