لاہور،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈپنجاب کے افسران کی تنخوائوں کی واپسی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

بدھ 15 اگست 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈپنجاب کے افسران کی تنخوائوں کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشید شیخ نے ایڈووکیٹ جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل آئین کے آرٹیکل ایک سو انتالیس کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے عدالت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل رولز آف بزنس 2011سے متصادم قرار دے چکی ہے وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ غیر قانونی بورڈ کے افسران غیر قانونی طور پر تنخوائیں وصول کرتے رہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے افسران کی تنخوائیں واپس کرنے کا حکم دے سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سے متعلق فیصلہ دے چکی تاہم درخواست اب قابل سماعت نہیں رہی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم۔

(جاری ہے)

کر دیا اور درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔