مقرر کردہ جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ144نافذ

بدھ 15 اگست 2018 21:17

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پرمقرر کردہ جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ144نافذ کر دی گئی ،دفعہ 144 25اگست تک لگائی گئی ہے، لاہور میں گورنمنٹ ایمپلائز کوپرآیٹو سوسائٹی، شاہ پور کانجراں، عثمان غنی روڈ سگیاں، آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی، لکھوڈیر اور او پی ایف ہائوسنگ سوسائٹی میں منڈیاں لگائی گئی ہیں،ڈی سی لاہورنے دفعہ144پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز انفورسمنٹ ٹیموں کے ہمراہ کارووائیاں کریں۔

متعلقہ عنوان :