ہم پارلیمنٹ کو مضبوط ادارہ بنائیں گے،نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہمارے پاس خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری مینڈیٹ نہیں تھا، مگر مشارت سے قانون سازی کی، قومی اسمبلی میں بھی مشاورت کے ساتھ چلیں گے،اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں نئے وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیں گے،بیان

بدھ 15 اگست 2018 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کو مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ ہمارے پاس خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری مینڈیٹ نہیں تھا مگر ہم نے مشارت سے قانون سازی کی، قومی اسمبلی میں بھی مشاورت کے ساتھ چلیں گے۔ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، نئے وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنا سب سے اہم ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ ، اطلاعات تک رسائی اور سود کے خلاف بل اہم تھے، ہمارا یہاں بھی ایجنڈا نیا پاکستان ہے ہم اداروں میں اصلاحات چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری مینڈیٹ نہیں تھا۔ مگر ہم نے مشاورت سے قانون سازی کی یہاں بھی ایسا ہی کریں گے، ہمارا قومی ایجنڈا ہے اسی کے مطابق چلیں گے اور پارٹی کی بھی یہ ہی ہدایت ہے ہ قانون کے مطابق ایوان چلاؤ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمنٹ کو مضبوط ادارہ بنائیں گے، نئے بننے والے وزیراعظم کا عزم ہے کہ وہ ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ اللہ خیر کرے گا سب سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے ہم سب کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔