ْکھیلوں کے ذریعے پاکستان اور انڈونیشیا کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے،عبد السالک خان

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) انڈونیشیا میں متعین پاکستانی سفیر عبدالسالک خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور یہاں پاکستانیوں کو نہایت عزّت اور قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے، ایشین گیمز پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے۔

جکارتہ سے بدھ کو یہاں موصول ہونیو الی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جکارتہ میں 18ویں ایشین گیمز کیلئے تیار کئے گئے ایتھلیٹ ولیج کے دورے کے موقع پر پاکستانی دستے کے آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر کی اہلیہ محترمہ فوزیہ سالک،ڈپٹی ہیڈ آف مشن،سجاد حیدر خان ،سیکنڈ سیکریٹری حامدکریم اور تھرڈ سیکریٹری جمال ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹ ولیج آمد کے موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محترم عبد السالک نے اپنا ایکریڈیشن کارڈ ویلیڈیٹ کرایا پاکستانی سفیر عبد السالک خان نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں میں کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون جاری ہے کھیل کے میدان میں جو اچھا کھیلے گا وہی فتح کا حقدار ہوگا کھلاڑی بھرپورمحنت اور اپنی تمام ترصلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی لگن اورجذبے کے ساتھ میدان میں اتریں۔

ا س موقع پرپی او اے کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود نے پاکستانی سفیر عبد الالک خان کی ایتھلیٹ ولیج آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی رہنمائی میں ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :