Live Updates

عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کل پاکستان پہنچیں گے

جمعرات 16 اگست 2018 12:07

عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر نوجوت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کل جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب بھارتی رکن اسمبلی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 2 ہفتے کا ویزا گزشتہ روز ہی جاری کردیا گیا تھا ، سابق بھارتی کرکٹر عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ 17 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم سمیت 3 بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا جن میں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکرکو شامل تھے جس پر تینوں کرکٹرز نے عمران خان کی طرف سے دعوت بھیجے جانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔بعد ازاں بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے بعد کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنا پڑی، انہوں نے نجی مصروفیات ظاہر کرکے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کا فیصلہ پر ڈٹ گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات