برطانیہ میں بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ،

سب سے زیادہ تنخواہ جیف فیئر بن نے 47.1 ملین پائونڈ لی

جمعرات 16 اگست 2018 13:22

برطانیہ میں بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ،
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) برطانیہ میں بڑی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کی تنخواہوں میں ایک سال کے دوران 23فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

چارٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیویلپمنٹ اور دی ہائی پے سنٹر تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق ایف ٹی سی ای 100 شیئر انڈکس میں لسٹڈ 100 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیٹیو افسران کی 2017 میں اوسط سالانہ تنخواہ 5.7 ملین پائونڈ (7.25 ملین ڈالر)رہی جو کہ 2016 کے مقابلے 23 فیصد تک زیادہ شمار ہوئی ہے جبکہ ایک عام برطانوی ورکر کی اوسط تنخواہ میں سال کے دوران 2.5 فیصد سے 29,009 پائونڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ میں گذشتہ سال سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پرسیمون کمپنی کے سی ای او جیف فیئر بن رہے جنہوں نے 2016 میں اپنی تنخواہ کے برعکس 20 گنا زیادہ 47.1 ملین پائونڈ سالانہ تنخواہ لی۔