صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہونگے، نامزدگی فارم 27 اگست کی دوپہر 12 بجے تک جمع ہونگے،نیاز بلوچ

29 اگست کی صبح 10 بجے اسلام آباد میں ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے، صوبائی الیکشن کمشنر

جمعرات 16 اگست 2018 18:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر نیاز محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہونگے، اس سلسلے میں 27 اگست کی دوپہر 12 بجے تک نامزدگی فارم جمع ہونگے جبکہ 29 اگست کی صبح 10 بجے اسلام آباد میں ریٹرننگ افسر کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور30 اگست کی کو 12 بجے تک دستبرداری ہوسکتی ہے اسی روز 30 اگست کو ہی امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

(جاری ہے)

نیاز بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی بلوچستان میں صدارتی انتخاب کے پولنگ اسٹیشن کے presiding افسر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی ہونگے۔ صدارتی الیکشن کی ضمن میں بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر عید کی سرکاری چھوٹیوں کے علاوہ کھلے رہیں گے۔