نیسلے پاکستان کی آمدنی میں پہلی ششماہی کے دوران 4.24 فیصدمجموعی اضافہ

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

نیسلے پاکستان کی آمدنی میں پہلی ششماہی کے دوران 4.24 فیصدمجموعی اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) نیسلے پاکستان نے پہلی ششماہی کے دوران 4.24 فیصد ریکارڈ ترقی اور کل آمدنی میں 2.63 ارب روپے کا مجموعی اضافہ کیا۔ نیسلے پاکستان نے 64.57 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔کمپنی نے گزشتہ 6 ماہ جن کی مدت 30 جون 2018ء تک ہے، میں 6.26 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 7.93 ارب کی آمدنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر ہوا۔ اقتصادی حالات میں مجموعی کمی کے باعث، جس میں روپے کی گرتی ہوئی قدر، اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور بڑھتا ہوا مالی خسارہ اور پیکجڈ دودھ کے زمرے میں کمی شامل ہے، کمپنی کو آمدنی پر دبائو کا سامنا کرنا پڑا ہے، نتیجتاً اس کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 174.95 روپے سے گر کر 138.03 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :