این آئی سی ایل کرپشن کیس ،امین قاسم دادا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

جمعرات 16 اگست 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کیس میں کرپشن سے متعلق سماعت، عدالت نے ملزم امین قاسم دادا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے تفصیلات طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ملزم امین قاسم دادا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت میں نیب کی جانب سے پراسیکیویٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو دوماہ میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزمان پر این آئی سیل ایل کی دس ایکڑ زمین کورنگی میں سستے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے سستی زمین فروخت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ اور ملزمان ضمانتوں پر ہیں۔ عدالت نے نیب پراسیکیویٹر کا موقف سنتے ہوئے امین قاسم دادا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں سترہ اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔