کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:02

ڈی جی خان۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) حکومت کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان نے کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ․ لائوڈ سپیکر، پمفلٹ اور دیگر ذرائع سے کاشتکاروں کو معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ․ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت مہر عابد حسین نے بتایاکہ کپا س اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس وقت ضلع میں کپاس کی فصل کیلئے پیسٹ سکاوٹنگ مہم جاری ہے جس کے تحت ضلع کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے متعلقہ افسران اور عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں کہ وہ علاقہ میں جا کر لوگوں کو آگاہی دیں ․ بیلدار برجوں کی سفیدی کر کے فصل کی بہتر پیداوار کے حوالے سے سفارشات کے سلوگن تحریر کریں گے ․ انہوںنے کہاکہ مہم کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں․ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہاکہ کھاد ڈیلرز کے سٹاک اور دیگر ریکارڈ کو چیک کیا جا رہا ہے ․ انہو ںنے کہاکہ انہوںنے خود کوٹ چھٹہ میں مختلف کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا اور ارائیں زرعی سروس کو ڈی اے پی کھاد کی گرانفروشی پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا․ مہر عابد حسین نے کہاکہ کاشتکاروںکو معیاری کھاد مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :