راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی، چار ہزارگرام سے زائد چرس برآمد،پولیس

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

راولپنڈی 16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے چار ہزارگرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی ضمن میں کاروائی عمل میںلاتے ہوئے تھانہ نصیرآباد پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے ملزمہ مسماة معراج بی بی کے قبضہ سے 3748گرام چرس برآمدکر لی۔

ملزمہ معراج بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عمران سے 300گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :