نگراں وزیراطلاعات ملک خرم شہزاد کی نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجواورڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کو مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 01:10

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان بلو چستان حکومت ملک خرم شہزاد نے میر عبد القدوس بزنجو کو اسپیکر اور سردار بابر موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اٴْمیدظاہر کی ہے کہ وہ بلو چستان اسمبلی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل غیر جانبداری سے ایوان سے متعلق اٴْمور کو انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک خرم شہزاد نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے آئینی تقاضوں کے عین مطابق جمہوری طرز پر قائد ایوان سمیت اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب رائے شماری سے کرتے ہیں انھوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کو صوبے اور جمہوریت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اسمبلی میں قانون سازی ،قانون کی عملداری کے حوالے سے تمامم اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔